(24نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نمیبیا نے نیدر لینڈ کو 6وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنا منٹ کی پہلی فتح حاصل کرلی ۔
نمیبیا کے کپتان نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔نیدر لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نمیبیا کو 164رنز کا ہدف دیا۔نمیبیا نے 4وکٹوں کے نقصان پر ہدف آخری اوور میں مکمل کرلیا۔نیدرلینڈز کے اوپنر میکس او ڈاؤڈ نے 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔کولن ایکرمین نے 35 اور اسکاٹ ایڈورڈ نے 21 رنز بناکرنمایاںرہے ۔نمیبیا کی جانب سے جان فرائیلنک نے 2 اورڈیوڈ ویزا نے 1 وکٹ حاصل کی۔
نمیبیا کی طرف سے اسٹیفن بارڈ 19، زین گرین 15 اور کریگ ولیمز 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ڈیوڈ ویزا نے 40 گیندوں پر 4 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 66 رنز کی اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے ۔نیدرلینڈز کی جانب سے فرینڈ کلاسین، کولن اکرمین، وین در گگٹن اور پیٹر سیلر نے ایک ایک وکٹ لی۔
یہ بھی پڑھیں:بنگالی بچے کی شاندار بولنگ ۔۔۔شین وارن نے ویڈیو شیئر کردی