(24 نیوز)نیب ترمیمی آرڈیننس اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔
اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کل درخواست پر سماعت کریں گے ،نیب ترمیمی آرڈیننس شہری لطیف قریشی نے چیلنج کر رکھا ہے،درخواست میں وفاقی حکومت، چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 8اکتوبر کے نیب آرڈیننس کو کالعدم قرار دے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کو بڑا دھچکا۔۔آریان خان کی ضمانت پھر خارج