تحریک عدم اعتماد، رکن بلوچستان اسمبلی نے تاخیر سے آنے کی ایسی وجہ بتا دی کہ جان کر آپ بھی کھلکھلا کر ہنس پڑیں گے

Oct 20, 2021 | 20:25:PM
تحریک عدم اعتماد، تاخیر سے آنے پر، وجہ
کیپشن: رکن بلوچستان اسمبلی، لالہ عبدالرشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر اسمبلی میں تاخیر سے آنے پر رکن اسمبلی لالہ عبدالرشید نے ایسی وجہ بتا دی کہ آپ بھی کھلکھلا کر ہنس پڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی ہے۔اس دوران رکن صوبائی اسمبلی لالہ عبدالرشید تاخیر سے ایوان میں آئے جنہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اپنے دیر سے آنے کی دلچسپ وجہ بتائی۔ انہوں نے کہا کہ وہ دم کرانے گئے ہوئے تھے جس کی وجہ سے تاخیر سے اجلاس میں شریک ہوئے۔
خیال رہے کہ جام کمال کے خلاف اپوزیشن اور حکومتی اتحاد کے ناراض ارکان نے تحریک عدم اعتماد پیش کی ہے جس پر کارروائی جاری ہے۔ تحریک عدم اعتماد کو 33 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کونسا پاکستانی پاپ گانا بہترین ہے جو شادی میں چلایا جائے:جمائما کا ٹوئٹرز صارفین سے سوال