پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سنسنی خیز وارم اپ میچ کا حیران کن نتیجہ

Oct 20, 2021 | 21:21:PM
پاکستان کا ہدف
کیپشن: پاکستان اور جنوبی افریقہ کامیچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے دلچسپ مقابلےکے بعد آخری اوور میں پاکستان کو شکست دے دی ۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر186رنز بنائے ۔جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف کانٹے دار مقابلے کے بعد آخری گیند پر حاصل کیا ۔جنوبی افریقہ کے بلے باز وین ڈر ڈوسن نے51گیندوں پر سنچری سکور کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار اداکیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کافیصلہ کیا ۔پاکستان کی جانب سے اوپنرز محمد رضوان 19اور بابر اعظم 15رنز بناکر آوٹ ہوئے ۔تیسرے نمبر پر آنے والے فخر زمان نے شاندار کار کردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے محض 28گیندوں پر 52رنز بنائے اور ریٹائرڈ آوٹ ہو گئے ۔ محمد حفیظ 13سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔شعیب ملک 28جبکہ آصف علی 32سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کاگیسو ربادا تین وکٹیں لے کر سر فہرست رہے جبکہ انرچ نورجے اور مہاراجہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ 
 
جواب میں جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپنرز اچھا کھیل پیش نہ کر سکے ،کوئنٹن ڈی کوک چھ جبکہ ریزہ ہینڈرکس ساتھ سکور بنا کر آوٹ ہوئے ہیندرک کلاسن 14سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔تمبا بھوما 46سکور بنا کرآوٹ ہوئے ۔ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم اور شاہین آفریدی نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں ۔

یہ بھی پڑھیں:تھامس ویسٹ افغانستان کے لیے نئے امریکی سفیر مقرر