بھارتی فوجی کی بیوہ نے کشمیر کی آزادی کی حمایت کر دی، ویڈیو وائرل 

Oct 20, 2021 | 21:52:PM
مسئلہ کشمیر، حل ہونا چاہئے
کیپشن: بھارتی فوجی کی بیوہ ،میڈیا سے گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پونچھ میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجی کی بیوہ نے کشمیر کی آزادی کی حمایت کر دی۔
کشمیر اردو کے مطابق ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پونچھ میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجی کی بیوہ نے میڈیاکے توسط سے کہاہے کہ بھارت سرکار سے کہنا چاہتی ہوں، روز ہمارے نوجوان مرتے ہیں، پھر ہمارے جوان مریں گے تو میڈیا والے کوریج کیلئے پہنچ جائیں گے،سرکارتو کچھ بھی نہیں کرتی، دو دن تو میڈیا والے آجاتے ہیں لیکن تیسرے دن کوئی بھی نہیں پوچھتا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کو بڑا استعفیٰ آگیا۔۔۔وجہ کیا؟؟؟
خاتون نے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ حل ہوناچاہئے،اگر وہ علیحدہ کشمیر مانگ رہے ہیں تو دے دو۔انہوں نے مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وزیروں کی اولادیں تو سرحد پر نہیں جاتی ، ایک بار ان کی اولادوں کو ضرور بارڈر پر بھیجنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک دن میں دوسرا بڑا استعفیٰ، حکومت میں کھلبلی مچ گئی