امریکی ناظم الامور کو بھی معلوم ہے مسلم لیگ ایک نہیں 2ہیں۔۔شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے اپوزیشن کوئی دنگا فساد کرے گی تو اپنے لئے سیاسی گڑھا کھودےگی،اگر اپوزیشن والے آئین اور قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے تو ان کو کوئی ہاتھ نہیں لگائے گا، امریکی ناظم الامور کو بھی معلوم ہے ن اور ش 2 مسلم لیگ ہیں،وہ ایک ہی محلے میں 2 الگ مسلم لیگ سے ملی ہیں ،جو میں کہتا تھا وہ امریکی ناظم الامور کو بھی پتہ ہے ۔الیکشن تک تیسری لیگ بھی وجود میں آجائے گی۔
بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ ایک ڈیڑھ مہینے میں الیکشن تک بات لے جانا چاہتے ہیں تاہم آئین اور قانون کی پاسداری کی جائے گی ۔شیخ رشید نے کہا کہ 20 سے 22 ماہ بعد جب الیکشن آئے گا تو ایک نیا ماحول ہوگا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کیا کرےگی۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی جو ملاقاتیں ہورہی ہیں تو ہوتی رہیں اس کی باتیں بھی سامنے آنی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ بالآخر اس ملک کو الیکشن کی طرف جانا ہے اور الیکشن سے پہلے یہ کوئی دنگا فساد کریں گے تو اپنے لیے سیاسی گڑھا کھودیں گے، انشا اللہ عمران خان کی حکومت 5 سال پورے کرے گی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک بحریہ نے تیسری مرتبہ بھارتی نیوی کی دخل اندازی کو شٹ اپ کال دی ہے، پاکستان کی نیوی بھی دیگر مسلح افواج کی طرح چاق و چوبند ہے۔انہوں نے کہا کہ نیول ہیڈکوارٹرز کی دعوت قبول کرلی ہے جلد وہاں کا دورہ کروں گا۔ڈالر کی قیمت میں اضافے پر شیخ رشید نے کہا کہ 5 کمپنیوں کی تحقیقات اور 50 سے زائد افراد سے تفتیش جاری ہے، افغانستان میں کل پاکستان کی کوئی بہتر نمائندگی موجود ہوگی تو کوشش ہے کہ ڈالر کی نقل و حمل کو روکا جائے اور اس کی قدر کو بہتر سطح پر رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں۔شرمیلا ٹیگور میں ایسا کیا تھا کہ پہلی نظر میں ہی بھارتی کر کٹ ٹیم کا کپتان اپنا دل ہا ر گیا