وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ،وزرا بھی مہنگائی کیخلاف پھٹ پڑے 

Oct 20, 2021 | 22:14:PM

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس میں وزرا بھی مہنگائی کیخلاف پھٹ پڑے ۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں کور کمیٹی ارکان نے کہاکہ مہنگائی کو کم کرنے کیلئے معاشی ٹیم کو حقائق سامنے رکھ کر بات کرنی چاہئے ،وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو صاف صاف بتا تے ہوئے کہاکہ ہم حلقوں میں جاتے ہیں عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئی ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر چوروں کا راج ہے ۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا،چینی سب کچھ چوری ہو رہا ہے ،دیہی اور دوردراز کے علاقوں میں یوٹیلیٹی سٹورز سے غریب آدمی کو کوئی ریلیف نہیں مل پا رہا ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کو بڑا استعفیٰ آگیا۔۔۔وجہ کیا؟؟؟
اجلاس میں سندھ کے ارکان نے پیپلز پارٹی کو نشانے پر رکھ لیا،سندھ ارکان نے وزیراعظم کے سامنے پیپلز پارٹی کی شکایات کے انبار لگا دیئے،ان کاکہناتھا کہ گندم کی سپلائی روکنے اور ترقیاتی منصوبوں میں پیپلز پارٹی رکاوٹ ہے ،پیپلز پارٹی نے گندم کی سپلائی کھولی تو ایک دن میں کراچی میں 8 روپے آٹے کی قیمت میں کمی بھی آئی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد، رکن بلوچستان اسمبلی نے تاخیر سے آنے کی ایسی وجہ بتا دی کہ جان کر آپ بھی کھلکھلا کر ہنس پڑیں گے
وزرا کے سوالات کرتے ہوئے کہاکہ پیٹرول پر غریب آدمی کو کیسے ریلیف ملے گا ،کیا احساس پروگرام کے علاوہ پیٹرول پر سبسڈی نہیں ملے گی ، احساس پروگرام اور وزارت توانائی کو پیٹرول پر سبسڈی کا ٹاسک سونپ دیا ،وزیراعظم کوگھی کی قیمتوں میں کمی پر سیلز ٹیکس کم کرنے کی بھی تجویز دےدی ،اس کے علاوہ وزیراعظم کو فلور ملز کیلئے 3 ماہ سٹاک کم کرنے کی بھی تجویز دی،اجلاس میں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو مزید فعال کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک دن میں دوسرا بڑا استعفیٰ، حکومت میں کھلبلی مچ گئی

مزیدخبریں