پاکستان دنیا کا چوتھا۔۔بھارت 16واں مہنگا ترین ملک بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک) دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کے اعتبار سے پاکستان دنیا کے 43 ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے، پاکستان میں گذشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 9 فیصد رہی۔
تفصیلا ت کے مطابق دنیا کے معروف انٹر نیشنل جریدے 'دی اکانومسٹ' نے 43 ممالک میں مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردئیے۔جا ری کی گئی پورٹ کے مطابق بھارت میں مہنگائی کی شرح 4.3 فیصد اور بھارت کا نمبر سولہواں ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی جنوبی امریکی ملک ارجنٹائن میں جہاں شرح 51.4 فیصد ہے ۔
مہنگائی کے اعتبار سے ترکی دوسرے نمبر پر ، مہنگائی کی شرح 19.6 فیصد ہے۔ برازیل 10.2 فی صد شرح کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں مہنگائی کی شرح منفی 0.4 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سات سمندر پار میں تیرے پیچھے پیچھے آگئی۔۔ دوشیزہ کا ریلوے سٹیشن پر دلکش رقص۔۔ویڈیو وا ئرل