روسی صدر کا یوکرین کے قبضے سے لئے گئے4 شہروں میں مارشل لا لگانے کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے یوکرین کے قبضے سے لئے گئے 4 شہروں میں مارشل لاکا نفاذ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق روسی صدر نے یوکرین کے ڈونیٹسک، لوگانسک، کھیرسن اور زاپوریزہیا کے علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔ولادی میرپیوٹن نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران کہا کہ 'میں نے روسی فیڈریشن کے ان چار علاقوں میں مارشل لا نافذ کرنے کے حکم نامے پر دستخط کئے ہیں۔' اس کے بعد کریملن نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ جمعرات سے مارشل لا لگا دیا جائے گا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ 'کیف حکومت نے عوام کی مرضی کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا، مذاکرات کی کسی بھی تجویز کو مسترد کر دیا، گولیاں چل رہی ہیں، شہری مر رہے ہیں'۔ انہوں نے یوکرین پر 'دہشت گردی کے طریقے' استعمال کرنے کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے کہا کہ 'وہ تخریب کار گروپوں کو ہمارے علاقے میں بھیجتے ہیں۔' انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماسکو نے کریمیا کے پل کو نشانہ بنانے کے بعد یوکرین کے اس قسم کے کئی حملوں کو ناکام بنایا ہے جن میں ایٹمی تنصیبات پر حملے بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے