(24 نیوز )سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں اعظم سواتی کی ضمانت کا کیس،سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ،سپیشل جج سینٹرل راجہ آصف کل اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنائیں گے۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی نے ٹویٹ کے ذریعے آرمی چیف کے خلاف نفرت انگیز بیان دیا،اعظم سواتی نے ٹویٹ کے ذریعے فوج کے اندر بغاوت کی کوشش کی، اعظم سواتی نے چند ملزمان کی بریت پر آرمی چیف پر الزام لگایا،آرمی چیف کا عدالت کے فیصلے سے کیا تعلق ہے؟اعظم سواتی نے پبلک فورم پر آرمی چیف اور اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیان دیا، سینیٹر اعظم سواتی نے دوران تفتیش ٹویٹ کا اعتراف کرلیا۔
اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان نے جواب میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی نے ٹویٹ کرکے اپنا اظہار رائے کی آزادی کا آئینی حق استعمال کیا، اعظم سواتی پر تشدد کیا گیا تذلیل کی گئی، کیا اعظم سواتی کے ٹویٹ کے بعد فوج میں بغاوت ہوگئی؟ کیا اعظم سواتی کے ٹویٹ کرنے پر کوئی صوبیدار بھاگ گیا ؟ کپتان نے استعفیٰ دیا ؟