(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائی راؤنڈ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دے کرسپر 12 مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
سری لنکا کی جانب سے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے گئے، اوپنر کوشال مینڈس نے 44 گیندوں پر 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 5 ہی چھکے شامل ہیں۔اس کے علاوہ پاتھوم نسانکا 14، دھانن جیا دی سلوا صفر، چارتھ اسالنکا 31، بھانوکا راجاپکشا 19، کپتان داسن شناکا 8 رنز کی اننگز ہی کھیل پائے۔
دوسری جانب نیدرلینڈز کے بلےبازمیکس او ڈاؤڈ 53 گیندوں پر 71 رنز بنا کر نمایاں رہے۔سکاٹ ایڈورڈز نے 21 اور ٹام کوپر نے 16 رنز کی اننگز کھیلی۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پہلے مرحلے کا دوسرا میچ یو اے ای اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔