سارہ انعام قتل کیس : ملزمہ ثمینہ شاہ کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Oct 20, 2022 | 13:05:PM

(24 نیوز )سارہ انعام قتل کیس میں گرفتار ملزمہ ثمینہ شاہ کو عدالت میں پیش کر دیا گیا،عدالت نے ملزمہ ثمینہ شاہ کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

پولیس نے ملزمہ کو جج محمد عامر عزیر کی عدالت میں پیش کیا،تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کو کل ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا، جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اس مقدمہ کا چالان جمع کرا دیا ہے؟  عدالت کا اظہار برہمی  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 14دن گزر چکے ابھی تک آپ نے چالان جمع نہیں کرایا۔

ضرور پڑھیں :سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

تفتیشی نے بتایا کہ چالان بن چکا ہے آج جمع کرا دیا جائیگا۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزمہ سے لاکٹ برآمد کرنا ہے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے،وکیل ثمینہ شاہ کا کہنا تھا کہ ثمینہ شاہ پہلے دن سے ہی پولیس کے ساتھ تعاون کر رہی ہے، وکیل ملزمہ نے کہاکہ ثمینہ شاہ نے خود اپنے بیٹے کو گرفتار کرایا۔ثمینہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے۔عدالت نے ملزمہ کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

مزیدخبریں