عمران خان نے آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان نے آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ عمران خان نے آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن یا مشترکہ تحقیقات ٹیم بنانے کی استدعا کر دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید آڈیوز کو لیک سے روکنے کی بھی استدعا کر دی۔ درخواست میں وزارت داخلہ، دفاع، آئی ٹی اور وزارت اطلاعات کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں آئی بی، ایف آئی اے اور پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا۔
ضرور پڑھیں : ممکنہ گیس بحران سے نمٹنے کیلئے وزیر اعظم متحرک
عمران خان نے درخواست میں استدعا کی کہ وزیراعظم ہاؤس اور آفس کی نگرانی، ڈیٹا ریکارڈنگ اور آڈیو لیکس کا غیر قانونی قرار دیا جائے، آڈیو لیکس کی تحقیقات کرا کر ذمہ داران کو سزا دی جائے، حکومت اور متعلقہ اتھارٹیز کو مزید آڈیوز کی ریلیز کو روکنے کا حکم دیا جائے۔