(علی رامے) پنجاب میں گندم کا اسٹاک کم ہونے پر وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ وزیر اعلی پنجاب نے وزیراعظم کو دس لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کے لیے اجازت دینے کی درخواست کر دی۔
وزیراعلی پنجاب پرویز الہٰی نے لکھے گئے خط میں کہا کہ پنجاب کے پاس گندم کا کیری اور اسٹاک کم ہو رہا ہے، وزیراعظم پاکستان پنجاب کو گندم کی خریداری کی اجازت دیں، گندم کی خریداری کا عمل ابھی سے شروع نہ ہوا تو پنجاب میں فروری تک گندم کا اجرا کم ہوجائے گا، وفاقی حکومت جلد از جلد گندم کی خریداری کی اجازت دے۔
ضرور پڑھیں :ممکنہ گیس بحران سے نمٹنے کیلئے وزیر اعظم متحرک
وزیر اعلی پنجاب نے وفاق سے ہنگامی بنیادوں پر تین لاکھ میٹرنگ گندم کے اجرا کی اپیل کی ہے۔ یاد رہے محکمہ خوراک پنجاب نے گندم کی کمی پر وزیر اعلی پنجاب کو گزشتہ روز آگاہ کیا تھا۔