علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی

Oct 20, 2022 | 13:30:PM
علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی
کیپشن: علی ظفر ,میشا شفیع
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)علی ظفر نے میشا شفیع کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں لینے کی درخواست دائر کردی ہے۔

علی ظفر نے میشا شفیع کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں لینے اور حاضری کے لیے مچلکے جمع کروانے کے لیے درخواست دائر کی ہےدرخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ میشا شفیع جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے بچنا چاہ رہی ہیں، میشا شفیع پہلے بھی ملک سےباہر چلی گئی تھیں، وہ اب پاکستان ایک فلم کے پریمیئر میں شرکت کے لئے آئی ہوئی ہیں، تو عدالت سے استدعا  ہے کہ  میشا شفیع کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں لیا جائے تاکہ وہ پھر ملک چھوڑ کر نا چلی جائیں۔

دوسری جانب  میشا شفیع کی جانب سے جوڑوں کے درد کی وجہ سے عدالت میں حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی ہے اور کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔