(ویب ڈیسک)علی ظفر نے میشا شفیع کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں لینے کی درخواست دائر کردی ہے۔
علی ظفر نے میشا شفیع کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں لینے اور حاضری کے لیے مچلکے جمع کروانے کے لیے درخواست دائر کی ہےدرخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ میشا شفیع جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے بچنا چاہ رہی ہیں، میشا شفیع پہلے بھی ملک سےباہر چلی گئی تھیں، وہ اب پاکستان ایک فلم کے پریمیئر میں شرکت کے لئے آئی ہوئی ہیں، تو عدالت سے استدعا ہے کہ میشا شفیع کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں لیا جائے تاکہ وہ پھر ملک چھوڑ کر نا چلی جائیں۔
دوسری جانب میشا شفیع کی جانب سے جوڑوں کے درد کی وجہ سے عدالت میں حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی ہے اور کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔