ڈالر کی قیمت میں نان سٹاپ تیزی

Oct 20, 2022 | 15:21:PM

کراچی (اشرف خان)انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں 12 پیسے کا اضافہ ہوا،انٹربینک میں ڈالر 220.88 روپے سے بڑھ کر 221 روپے پر پہنچ گیا۔


ماہرین کے مطابق 7 کاروباری روز میں انٹربینک مین ڈالر 3 روپے 21 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ،بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی پر روپے پر پریشر ہے ،ستمبر 22 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 17 ماہ کی کم ترین سطح تک گرگیا ۔

ضرور پڑھیں: لانگ مارچ کی کال صرف دھمکی،عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے کیا چاہتے ہیں؟

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا چیلینج بیرونی قرضوں کی ادائیگی ہے ،اگست کے مقابلے ستمبر میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 53 فیصد کم رہا ،اگست میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 68 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر ستمبر میں 32 کروڑ ڈالر رہا ۔

مزیدخبریں