سابق بھارتی کرکٹر نے اپنی ہی ٹیم کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا

Oct 20, 2022 | 15:42:PM

(ویب ڈیسک)سابق بھارتی کرکٹر نے اپنی ہی ٹیم کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا ۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ کا میلہ آسٹریلیا میں جاری ہے، ٹورنامنٹ کے شروع ہونے سے قبل ہی سابق کرکٹرز نے مختلف پیشگوئیاں کردی تھیں۔

بھارت کو پہلا ورلڈکپ جتوانے والے سابق کپتان کپل دیو نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے بھارتی ٹیم کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپنےایک بیان میں کپل دیو نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے  سیمی فائنل میں پہنچنے کے صرف 30 فیصد چانسز ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کپل دیو نے لکھنؤ میں ایک تقریب میں کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک میچ جیتنے والی ٹیم اگلا میچ ہار سکتی ہے، بھارت کے ورلڈ کپ جیتنے کے امکانات کے بارے میں بات کرنا بہت مشکل ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ کیا وہ ٹاپ فور میں جگہ بنا سکے گا؟ اور میں اس حوالے سے فکر مند ہوں۔

ضرور پڑھیں : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دے دی

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت سیمی فائنل میں پہنچ جائے تو ہی میں کوئی واضح  پیش گوئی کرسکتا ہوں ،لیکن میرے خیال سے صرف 30 فیصد چانس ہے کہ بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائے۔البتہ کپل دیو نے کہا کہ بھارت کے پاس اچھی  بیٹنگ لائن ہے جس میں ویرات کوہلی، روہت شرما اور کے ایل راہول جیسے بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔ 

مزیدخبریں