جوان رہنا چاہتے ہیں تو یہ پھل کھائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سردیوں کے موسمی پھل نہ صرف آپ کو صحیح غذائیت فراہم کرتے ہیں بلکہ یہ آپ کی جلد کے لیے بھی حیرت انگیز کام کر سکتے ہیں۔آج کل منڈیاں مختلف قسم کے موسمی پھلوں سے بھری ہوئی ہے اور یہ لذیذ پھل اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتے ہیں جو آپ کے جسم اور جلد کو اچھی طرح سے ہائیڈریٹ رکھتے ہیں۔
موسمی پھلوں اور پھلوں کے جوس کا باقاعدگی سے استعمال جسم میں پانی کی مقدار کو بڑھاتا ہےاوروٹامنز اور منرلز کی کمی کو دور کرتے ہیں۔اس حوالے سےموسمی پھلوں میں سب سے بہترین:
1)سیب
اس میں وٹامن سی، بی 6، رائبوفلاوین، پوٹاشیم، تانبا، مینگنیج اور میگنیشیم جیسے غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں۔ یہ فائٹونیوٹرینٹس اور فلیوونائڈز سے بھی بھرا ہوا ہوتاہے۔ سیب میں پیکٹین ہوتا ہے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ خشک، حساس جلد پر موثر اثر ڈالتا ہے۔
2)سنترے
سنترےوٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں۔ جو بالوں کو چمکدار اور ریشمی بناتا ہے۔
3)ایواکاڈو
ایوکاڈو جلد کی دیکھ بھال کے لیے بہترین ہیں۔اس میں وٹامن بی اور سی پایا جاتا ہے جو کہ نئے خلیات بنانے اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اس میں وٹامن اے اور ای بھی ہوتا ہے جو جلد کو نرم و ملائم رکھتا ہے۔
4)انار
انارجلد کی دیکھ بھال کے لیے اس کے بہترین فوائد ہیں، کیونکہ یہ جلد کو نمی بخشنے میں مدد کرتا ہے اور ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔ یہ جلد کی نمی برقرار رکھنے کی صلاحیت کو بھی بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔