(24 نیوز)ٹی20 ورلڈ کپ 2022 کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ کا گروپ A فائنل کوالیفائر مقابلے میں متحدہ عرب امارات کی نمیبیا کو 7 رنز سے شکست دے کر اختتام پذیر ہو گیا، سری لنکا اور نیدرلینڈز سپر 12 راؤنڈ میں پہنچ گئے۔
قواعد کے مطابق آئی لینڈرز گروپ اے میں کھیلنے جائیں گے جبکہ نیدرلینڈز کی ٹیم سپر 12 مرحلے میں گروپ بی میں کھیلے گی جس کے میچز 22 اکتوبر بروز ہفتہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہونگے۔