پرویز الہیٰ کا گندم کی کمی کا شکوہ، طارق بشیر چیمہ نے الزامات مسترد کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا گندم کی کمی اور وفاق سے عدم تعاون کے شکوے پروفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ نے الزامات کو مسترد کر دیا ۔
وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم کا کوئی بحران نہیں ہے، ہمارے پاس اس وقت گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے ،گندم کی جو کمی تھی وہ ہم نے امپورٹ کر لی ہے ،صوبوں کو بار بار بولا کہ جس کو جتنی گندم ضرورت ہے وہ بتا دے۔
وزیر اعلی پنجاب کہتے ہیں کہ ہم نے امپورٹ کرنی تھی، وفاقی کابینہ کا فیصلہ ہے کہ پرائیویٹ گندم امپورٹ نہیں کر سکتے،گندم کی کوئی کمی نہیں ہے،پنجاب نے بوائی کیلئے پہلے انکار کیا آج راضی ہو گئے،کے پی کے کو بوائی کیلئے 10 ہزار بوریاں گندم کا بیچ دیا جاے گا ،نجی شعبے کو گندم درآمد کرنے کی اجازت نہیں دے رہے ورنہ گندم کی قیمت فروخت زیادہ ہو جائے گی ،حکومت گندم کی قیمت کو کنٹرول کر رہی ہے ۔
وزیر فوڈ سیکیورٹی نے پنجاب میں روٹی کی قیمتوں میں اضافے کہ اصل وجہ بتا تے ہوئے کہا کہ جب آپ 2200 کی گندم 3600 روپے تک میں فروخت کریں گے تو روٹی کی قیمت زیادہ ہو گی۔
شہروں میں رہنے والے دیہاڑی دار طبقے کا بھی سوچنا چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کیلئے اتنا مہنگا آٹا کیسے لے،آٹے کی پرائس کنٹرول صوبائی حکومتوں کہ ذمہ داری ہے،وفاق اس مشکل صورتحال میں اپنے وسائل سے صوبوں کو گندم سمیت تمام اجناس کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے۔