ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلزپارٹی میں بڑا بریک تھرومتوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایم کیوایم پاکستان اور پیپلزپارٹی میں بڑا بریک تھرو متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلزپارٹی کے وفد کے درمیان ملاقات طے ہو گئی،ملاقات میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات اور مطالبات پر تفصیلی بات چیت ہوگی،ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے عامر خان، خواجہ اظہار الحسن، وسیم اختر اور دیگر موجود ہونگے،پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیر بلدیات سمیت دیگر رہنما شریک ہونگے،ملاقات کی وجہ سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا وقت آگے بڑھا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان جتنا پیٹرول چاہے دینے کو تیار ہیں، ایران کی بڑی پیشکش