بجلی صارفین کیلئےبڑی خوشخبری

Oct 20, 2022 | 18:41:PM

 (24نیوز)موسم میں خوشگوار تبدیلی سے لیسکو کی ڈیمانڈ میں کمی ہو گئی۔

شہر کو عارضی طور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا،طلب و رسد میں فرق کم ہونے پر لوڈشیڈنگ کو ختم کر دیا گیا۔ لیسکو کی ڈیمانڈ 3200 جبکہ فراہمی 2900 میگاواٹ ہے،کمپنی کے سسٹم پر 300 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے۔

شارٹ فال کیوجہ سے مضافات میں 2گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہونے لگی۔

مزیدخبریں