(ویب ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) سائبر کرائم ونگ نے فیصل آباد میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما میاں اسلم کو عوامی اجتماع میں ن لیگی نائب صدر مریم نواز کو قتل کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق ملزم میاں اسلم نے این اے 108 فیصل آباد میں ضمنی الیکشن مہم کے دوران مریم نواز کو دھمکیاں دی تھیں جس کی ویڈیو وائرل ہوئی ۔