موسم نے کروٹ بدل لی،محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) رات گئے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی، کشمیر، گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،صبح بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن بھر ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہے گا۔