توشہ خانہ کیس میں عمران خان کونااہل قرار دیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کا اہم بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشادنے کہاہے کہ الیکشن کمیشن اگر عمران خان کو قصور وارپائے تو نااہل قرار دے سکتا ہے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کنور دلشاد کا کہناتھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ریفرنس سپیکر کی جانب سے بھیجا گیاتھا، الیکشن کمیشن اگر عمران خان کو قصور وارپائے تو نااہل قرار دے سکتا ہے،ان کاکہناتھا کہ الیکشن کمیشن آرٹیکل 63 کی ذیلی شق 1 (3 )کے تحت نااہل قرار دے سکتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے اہم رہنمااغوا کے بعد قتل،مقدمہ درج