بلدیاتی انتخابات آرٹیکل 40 اے کی روح کے مطابق کرائے جائیں، خواجہ اظہار الحسن

Oct 20, 2022 | 23:46:PM
ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن، مطالبہ، بلدیاتی انتخابات، آرٹیکل 140اے،
کیپشن: خواجہ اظہار الحسن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ آرٹیکل 40 اے کی روح کے مطابق بلدیاتی انتخابات ہوں ،عدالت نے آرٹیکل 40 اے کے حوالے سے فیصلہ دیا ،بدقسمتی سے کسی صوبے نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا۔
ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آج پیپلزپارٹی کےساتھ6ماہ بعدکچھ پیشرفت ہوئی،سوشل میڈیاپرہماراایگریمنٹ پوری دنیاپھیلارہی ہے،ان کاکہناتھا کہ آج پیپلزپارٹی سے پہلے مرحلے کی میٹنگ تھی، رابطہ کمیٹی میں تمام معاملات کورکھاگیا،تمام تجاویزکوبغورپڑھاگیااورتجاویزمرتب کیں،امیدہے پیپلزپارٹی ہمارے مطالبات پرعمل کرےگی۔
خواجہ اظہار نے کہاکہ ساڑھے تین سال کی حکومت کے بعدبھی وزارتیں مانگ رہے ہیں،کراچی میں سارے قائدین آکرجلسے کررہے ہیں،کراچی کے کوٹہ پرکوئی بات نہیں کررہا،کراچی کے بحرانوں پرکوئی آواز نہیں اٹھارہا،ہرشخص کراچی آکروزیراعظم بننے کے سپنے دکھاکرچلاجاتاہے،ان کاکہناتھا کہ تمام سٹیک ہولڈرزکوساتھ لےکرپیپلزپارٹی سے مذاکرات کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ رابطہ کمیٹی کے فل فورم کا اجلاس ہوا ،ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ آرٹیکل 40 اے کی روح کے مطابق بلدیاتی انتخابات ہوں ،عدالت نے آرٹیکل 40 اے کے حوالے سے فیصلہ دیا ،بدقسمتی سے کسی صوبے نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا۔
ان کاکہناتھاکہ آج جو پیپلزپارٹی سے پہلے مرحلے کی میٹنگ تھی وہ نکات رابطہ کمیٹی کے فل کورم اجلاس میں رکھا ،ہم نے پھر تجاویزات مرتب کی اور اب وہ مسودہ تیار کر کے پھر پیپلزپارٹی کو بھیج دیں گے،ہمیں امید ہے کہ پیپلزپارٹی نیک نیتی سے اس پر عمل کرے گی۔
خواجہ اظہار نے کہاکہ یہ واحد ایم کیو ایم جو عوام کیلئے اختیار مانگ رہی ہے،ہم نے حیدرآبادیونیورسٹی کامطالبہ کیاتھا، حیدر آبادیونیورسٹی کیلئے100ایکڑزمین مختص کردی گئی ہے،صوبائی اوروفاقی حکومت کے اشتراک سے یہ ہواہے،کراچی تاکشمورایک نظام کی بات ہورہی ہے، کچھ لوگ خواہش کوخبربناکرمنفی پراپیگنڈاکرتے ہیں،ایسی خبروں کی تصدیق ضرور کی جائے،ایم کیو ایم رہنما نے کہاکہ ہم نے کراچی کی بدحالی کا بھر پور مقدمہ رکھا ،ابھی پہلے مرحلے میں تجاویز کو غور سے پڑھا گیا 
تجاویز پر مزید کام ہوگا ،تجاویز پر مزید کام کرکے پیپلزپارٹی کو مرحلہ وار بھیجیں گے۔