فلپائن میں زلزلے کے شدید جھٹکے 

Oct 20, 2023 | 08:25:AM

(ویب ڈیسک) فلپائن میں منڈانائو کے علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر ہر طرف لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (ای ایم ایس سی) نے بتایا کہ فلپائن کے علاقے منڈاناؤ میں 5.8 شدت کا زلزلہ آیا۔

ای ایم ایس سی نے کہا کہ زلزلہ زمین کی سطح سے 82 کلومیٹر (50.95 میل) نیچے تھا۔دوسری جانب یوایس جی ایس فلپائن میں آنے والے زلزلے شدت 5.9 بتائی۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف دبئی میں اسحاق ڈار کے بیٹے کی رہائش گاہ پہنچ گئے

 تاہم ابتدائی طور کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔یاد رہے کہ 13 اکتوبر کو بھی بھی فلپائن کے صوبہ باتنگاس میں 5.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

مزیدخبریں