(ویب ڈیسک)روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری، انٹربینک میں دوران کاروبار ڈالر 81 پیسے سستا ہو کر 278 روپے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے پر برقرار ہے۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 296 روپے پر برقرار ، برطانوی پاؤنڈ 344 روپے پر برقرار ہے،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 77.75 روپے اورر سعودی ریال 75.20 روپے پر برقرار رہا۔
گزشتہ روز امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے کی کمی آئی تھی۔جس کے بعد ڈالر کا ریٹ 280.29 روپے سے 278.81 روپے پر آگیا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ،سرمایہ کار سرگرم ہوگئے،شئیرز کی خریداری پر مارکیٹ میں تیزی ،100 انڈیکس 6 سال کی بلند سطح عبور کرگیا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت انٹربینک میں 307 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 330 روپے سے تجاوز کرگئی تھی، انٹربینک میں ڈالر 5 ہفتے میں مجموعی طور پر 30 روپے 30 پیسے سستا ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ کتنا کا ہو گیا؟