ورلڈ کپ ؛ شاہین آسٹریلیا کے پہاڑجیسے ہدف کے نیچے دب گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کےاہم میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 62 رنز سے شکست دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر بنگلورو میں ہونے والے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ 2023 کے 18 ویں میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر حریف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جو آسٹریلیا نے خوب اُڑائی ، آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 368 رنز کا ہدف دیا لیکن شاہین پہاڑ جیسا ہدف نہ حاصل کرسکے ۔
میچ کی بات کی جاے تو آسٹریلوی اوپنر مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے سینچریاں سکور کیں ، پاکستان کو پہلی کامیابی 34ویں اوور میں ملی جب مچل مارش شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر اسامہ میر کو کچ تھما بیٹھے ، مچل مارش 108 گیندوں پر 121 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 259 رنز پر گری ، مچل کے بعد میکس ویل آئے لیکن پہلی ہی گیند پر آوٹ ہو گئے لیکن ان کا کام ڈیوڈ وارنر نے خوب سر انجام دیا، بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 124 گیندوں پر 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے ۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق نے 134 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن عبداللہ شفیق میکس ویل کی گیند پر سٹونس کو کیچ تھما بیٹھے
Pakistan have won the toss and elected to field first in Bengaluru's #CWC23 debut #AUSvPAK : https://t.co/b4x0Kfaihs pic.twitter.com/ujJwpp7NDh
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) October 20, 2023
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی ٹیم بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بچ اچھی لگ رہی ہے کوشش کریں گے کہ شروع کے اوورز میں وکٹ لیں، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، نائب کپتان شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ، بابر اعظم کا کہنا تھا گزشتہ میچ میں بیٹنگ اچھی نہیں کر سکے اس بار اچھی بیٹنگ کرنے کی کوشش کریں گے ۔