غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانا وحشیانہ اقدام ہے،محمد بن سلمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈٰسک) شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانا قابل نفرت جرم اور وحشیانہ اقدام ہے۔
اردو العربیہ کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے ریاض میں ملاقات کی۔
#فيديو | سمو #ولي_العهد يلتقي في #الرياض رئيس الوزراء البريطاني.#واس pic.twitter.com/oUKrEKPDvp
— واس الأخبار الملكية (@spagov) October 19, 2023
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ غزہ میں عام شہریوں کو نشانہ بنانا قابل نفرت جرم اور وحشیانہ اقدام ہے۔ انہوں نے سونک سے بات کرتے ہوئے اس امر کی ضرورت پر زور دیا کہ امن و استحکام کی بحالی کی جانب واپسی کے لیے ماحول تیار کیا جانا چاہئے۔ یاد رہے کہ نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمن، برطانیہ میں متعین سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر، میئر ریاض شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف، سعودی عرب میں متعین برطانوی سفیر نیل کرمپٹن، ریاض پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل منصور العتیبی اور شاہی پروٹوکول کے سیکریٹری فہد الصھیل نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر برطانوی وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
مزید پڑھیں: سکھ رہنما کے قتل میں ’’را ‘‘ملوث ہے ، آسٹریلوی انٹیلی جنس نے تصدیق کر دی
دوسری جانب اسرائیل اپنی بربریت سے باز نہ آئی۔ صیہونی فوج کی بیکریوں کے باہر خوراک کیلئے قطاروں میں کھڑے فلسطینیوں پر بمباری میں 435 افراد شہید ہوگئے جبکہ شہدا کی مجموعی تعداد 3900 سے تجاوز کرگئی۔