ہانیہ عامر گلوکارہ بن گئیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی گانا گنگناتے ہوئے مداحوں کو اپنی آواز کے سحر میں جکڑ لیا۔
ہانیہ عامر ناصرف پاکستان بلکہ بیشتر ممالک میں اپنے حسن و دلکشی کے سبب پہچانی جاتی ہیں اور اداکارہ نے اب اپنے پرستاروں کو اپنی سریلی آواز کا بھی دیوانہ بنالیا ہے۔
ان دنوں سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں انہیں پنجابی معروف گلوکار و ریپر امرتپال سنگھ ڈھلون (اے پی ڈھلون) کے مقبول ترین گانے 'دل نو' گنگناتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو میں ہانیہ عامر کی آواز اور اور بہترین سُر کے ساتھ گانا گانا بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کی کڑی شرط، حکومت نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا
بعض صارفین کا کہنا تھا کہ جتنی ہانیہ خود دلفریب ہیں اتنی ہی ان کی آواز بھی مدھر ہے جبکہ متعدد گلوکار ہانیہ کے 'دل نو' کو اے پی ڈھلون کے اصل گانے سے بھی زیادہ بہترین کہتے دکھے۔