یورپی یونین کا سخاروف پرائز 'مہسا امینی' کو دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) یورپی یونین نے انسانی حقوق کا سب سے بڑ ا انعام سخاروف پرائز 2023 ایران سے تعلق رکھنے والی مہسا امینی کو دینے کا اعلان کر دیا۔
مہسا امینی کو ایران میں نامناسب طریقے سے حجاب لینے پرگرفتار کیا گیا تھا جہاں انکی حراست کے دوران موت ہوگئی تھی۔مہسا امینی کی موت نے ایران میں پرتشدد مظاہروں کو جنم دیا۔16ستمبر کو مہسا کے قتل کو ایک سال مکمل ہواتھا۔
The world has heard the chants of Women. Life. Liberty.
— Roberta Metsola (@EP_President) October 19, 2023
The Sakharov Prize is testament to @Europarl_EN's support to the courageous people in Iran leading the push for change.
We are with you. pic.twitter.com/XoXwKPoK5N
یہ انعام یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے آزادی فکر اور انسانی حقوق کا دفاع کرنے والے افراد اور گروہوں کو دیا جاتا ہے۔ اس کا نام سوویت ماہرطبیعیات، سیاسی منحرف اور 1975 کے نوبل امن انعام یافتہ آندرے سخاروف کے اعزاز میں رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ایران سے آٹھ سال بعد سلامتی کونسل کی پابندیاں ختم
اس ایوارڈ کی انعامی رقم 50 ہزار یورو ہےجو 13 دسمبر 2023 کو یورپین پارلیمنٹ میں منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں دیا جائے گا۔