(بسیم افتخار) روپے کی قدر میں بہتری آتے ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی واضح کمی آنا شروع ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ہول سیل مارکیٹ میں چینی سمیت دیگر اشیاءخورونوش کی قیمتوں میں کمی کاسلسلہ جاری ہے ، چینی 5روپے سستی ہوکر127روپے کلوتک آگئی،ہول سیل میں چینی کی 50کلوکی بوری 250روپےسستی ہوگئی،ہول سیل میں چینی کی 50کلوکی بوری 6600سےکم ہوکر6350پرآگئی ۔
صدرگراسری ہول سیل ایسوسی ایشن عبدالروف ابراہیم کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں کمی خوش آئندعمل ہے،نئی فصل آنےکےبعدچاول کی قیمتیں بھی کم ہونی شروع ہوگئی ہیں ،چاول کی قیمتیں مزید ہوں گی،دالوں کےنرخ بھی کم ہونےشروع ہوگئےہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:غیرقانونی مقیم غیر ملکی پنجاب چھوڑ دیں ، ورنہ کریک ڈاؤن ہو گا، محسن نقوی
عبدالروف ابراہیم کا مزید کہنا تھا کہ آٹے کی قیمتیں کم نہ ہونے پرتشویش ہے ،روس سےدرآمدشدہ گندم 94 ،95روپے کلومیں مل رہی ہے،اس حساب سے ہول سیل میں ڈھائی نمبرآٹے کی فی کلوقیمت 110روپےاورفائن آٹے کی قیمت 112روپےکلوہونی چاہئیے،آٹاسستاکرنےکےلئیےاقدامات کرنےہوں گے۔