(بابر شہزاد ترک)سپریم کورٹ نے 23 سے 27 اکتوبر تک مقدمات کیلئے کاز لسٹ جاری کردی،آئندہ عدالتی ہفتے میں ایک لارجر بنچ اور 6 روٹین بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 55 مقدمات کی سماعت کرے گا،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ انتخابات تاریخ کیس کی سماعت پیر کے دن کرے گا،منگل کے روز چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ پورے ملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 180مقدمات پر سماعت کریگا ،جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 50 مقدمات پر سماعت کرے گا ۔
جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 50 مقدمات پر سماعت کرے گا ،جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی تین رکنی بنچ 50 مقدمات کی سماعت کرے گا ۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربنچ پیر کو فوجی عدالتوں میں سویلین کیخلاف کیس کی سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سونا مزید سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ جانیے