فلسطین کیلئے آواز اٹھانے والی معروف گلوکارہ گرفتار

Oct 20, 2023 | 17:48:PM

(ویب ڈیسک) اسرائیلی پولیس نے فلسطین کے لیے آواز اٹھانے پر معروف گلوکارہ دلال غازی محمد ابو امنہ کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دلال ابو امنہ فلسطینی ہیں تاہم وہ اسرائیلی شہری بھی ہیں اور اسرائیل کے شہر الناصرة کی رہائشی ہیں،اسرائیلی پولیس کی طرف سے ان پر فلسطین کی حمایت کرنے اور اسرائیل کے خلاف نفرت انگیز تقریر کرنے کا الزام عائد کیا اور انہیں الناصرة میں واقع ان کے گھر پر رات گئے چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا، دلال ابو امنہ ایک تربیت یافتہ نیورو سائنسدان بھی ہیں اور فلسطین کے متعلق گیت گانے کے لیے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں۔ 
دلال ابو امنہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔ گرفتاری سے قبل انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر دو آخری پوسٹس میں ’میرے رہم، ہم پر اپنا کرم کر اور ہم پر رحم فرما‘ اور ’خدا کے سوا کوئی فاتح نہیں ہے‘ لکھا۔ 40سالہ ابو امنہ دو بچوں کی ماں ہیں۔ انہیں فلسطین کے ساتھ ہمدردی کے جذبات رکھنے پر پہلے بھی اسرائیلی آباد کارگروپ کی طرف سے ہراساں کیا جاتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران سے آٹھ سال بعد سلامتی کونسل کی پابندیاں ختم

مزیدخبریں