پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان ،6سال کی بلند ترین سطح عبور

Oct 20, 2023 | 18:01:PM

(24 نیوز)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں آج بھی تیزی کا رجحان رہا،شئیرز کی خریداری پر مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی جبکہ 100 انڈیکس 6 سال کی بلند سطح  بھی عبور کرگیا۔

رپورٹ کے مطابق  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز  366 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،100 انڈیکس 0.73 فیصد  اضافے سے 50 ہزار 731 کی سطح پربند ہوا۔

سٹاک ماہرین  کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کا اگلا ٹارگیٹ مئی 2017 کی 52 ہزار 876 کی بلند ترین سطح ہے،روپے کی قدر میں بہتری پر سرمایہ کار سرگرم ہوئے ہیں.

یہ بھی پڑھیں:بینکنگ ڈپازٹس پہلی بار 26 ہزار 273 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئے

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران غیر معمولی تیزی رہی، 100 انڈیکس 50 ہزار 365 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا اور  42 کروڑ 74 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا تھا،دوسری جانب   انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے ،انٹر بینک میں ڈالر ایک  پیسے  کمی  کے بعد  278 روپے 80 پیسے کا ہو گیا،  ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات کے باعث روپے کی قدر میں بہتری دیکھی جارہی ہے ۔

مزیدخبریں