نگران وزیراعلی محسن نقوی کا اچانک ملتان نشتر ہسپتال ٹو کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(در نایاب)نگران وزیراعلی محسن نقوی نے اچانک ملتان نشر ہسپتال ٹو کادورہ کیا اور ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ۔
وزیراعلی محسن نقوی نے نشتر ہسپتال کے دورے کے دوران آوٹ ڈو ر، زیرتعمیر ایمرجنسی،ویٹنگ ایریا،ایڈمن بلاک اور ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کا معائنہ کیا ،وزیر اعلی محسن نقوی نے فارمیسی، آپریشن تھیٹرز، سی ٹی سکین اور بیسمنٹ کا بھی وزٹ کیا ،سیکرٹریزصحت اور تعمیرات و مواصلات اورنشتر ٹو کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔
محسن نقوی نے تعمیراتی اور دیگر امور کو جلد مکمل اور نشتر ٹو کو فنکشنل کرنے کی ہدایت دی ، انہوں نے کہا کہ نشتر ٹو ہسپتال ملتان اور گرد و نواح کے عوام کی اشد ضرورت ہے، اس کی تکمیل سے نشتر ہسپتال پر بوجھ کم ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں 3 گنا زیادہ مریضوں کے علاج پر ڈاکٹرز کی تعریف کرنی چاہیے،ملتان چلڈرن ہسپتال میں سندھ اور بلوچستان سے مریض لائے جارہے ہیں،ملتان چلڈرن ہسپتال کی ایمرجنسی کو اپ گریڈ کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نشتر ٹو کے 10 سے 11 شعبے مکمل ہوچکے ،ہسپتال کو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:چلو چلو لاہور چلو، نواز شریف کی واپسی، متوالے پُرجوش
دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نشتر ٹو سے نشتر ہسپتال جاتے ہوئے شجاع آباد روڈ پر بھٹہ خشت سے نکلتا کالا دھوا ں دیکھ کر رک گئے ،وزیراعلیٰ محسن نقوی اینٹوں کے بھٹے پر خود گئے اور مزدوروں سے دھوایں کی وجہ کو دریافت کیا،وزیراعلیٰ نے سموگ کے سدباب کے اقدامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر سخت برہمی کااظہار کیا اور سموگ کے سبب بننے والا دھواں چھوڑنے والے بھٹے کو سیل کرنے حکم دیدیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اینٹی سموگ اقدامات کے تحت بھٹہ مالکا ن کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی اور ڈی سی ملتان کو فوری طور پر طلب کرکے کارروائی کی ہدایت دی،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے زگ زیگ
زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے تمام بھٹے سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
اس کے علاوہ محسن نقوی ملتان نے شجاع آباد روڈ فلائی اوور کی تعمیراتی سائٹ کا وزٹ بھی کیا اور شجاع آبادروڈ فلائی اوور کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے کا حکم دیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کنٹریکٹراورعملے سے مصافحہ کیا اور شجاع آباد روڈفلائی اوور پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ لی،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شجاع آبادروڈ فلائی اوور پراجیکٹ کا اعلیٰ معیار یقینی بنانے کا حکم دیدیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے آر پی او کو تعمیرات کے دوران ٹریفک مینجمنٹ اور متبادل راستے کی نشاندہی کی ہدایت دی ، اس موقع پر محسن نقوی کے ہمراہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب، کمشنر، آرپی او،ڈی سی، سی ٹی اور دیگر حکام بھی موجودتھے۔