(بابر شہزاد ترک)جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عرفان سعادت کا نام حتمی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوا دیا.
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا،جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عرفان سعادت کی بطور سپریم کورٹ کے جج تعیناتی کی سفارش کر دی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ جسٹس عرفان سعادت کی تعیناتی کی سفارش جوڈیشل کمیشن کے اتفاق رائے سے کی گئی،جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عرفان سعادت کا نام حتمی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں کونسے مقدمات کی سماعت ہوگی؟ سیاسی پنڈتوں کیلئے اہم خبر آگئی