(عثمان خان) استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نئی درخواست دے دی گئی تھی جس میں الیکشن کیلئے عقاب کا انتخابی نشان مانگا گیا تھا۔
آئی پی پی کی جانب سے دی گئی یہ درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ہے۔
اس حوالے سے عبدالعلیم خان کو نوٹس جاری کردیا گیا جبکہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 23 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیے: لاہور ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بند،سٹاف کو سائیکلیں دینے کا حکم
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آل پاکستان مسلم لیگ سے عقاب کا نشان واپس لے لیا، آل پاکستان مسلم لیگ سے عقاب کا نشان انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر واپس لیا گیا جس کے بعد آئی پی پی کیلئے عقاب کا نشان لینے کی راہ ہموار ہوگئی۔