(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف اہم ریکارڈ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کیخلاف سب سے بڑا اسکور بنانے والی ٹیم بن گئی ،بنگلورو کے چنا سوامی سٹیڈیم میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے کیا،مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کے آغاز سے ہی پاکستانی بولرز کی جم کر دھلائی کی اور اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔
وارنر اور مارش کے درمیان پہلی وکٹ پر 259 رنز کی شراکت قائم ہوئی جو پاکستان کے خلاف ورلڈکپ میں کسی بھی وکٹ پر سب سے بڑی شراکت داری ہے،آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے، کینگروز کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 124گیندوں پر 163 اور مچل مارش نے 121 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔367 رنز کی بدولت آسٹریلیا ورلڈکپ کی تاریخ میں پاکستان کے خلاف سب سے بڑا ٹوٹل کرنے والی ٹیم بن گئی ہے۔اس سے قبل رواں ورلڈکپ میں ہی سری لنکا نے 10 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف 344 رنز بنائے تھے جس کا تعاقب پاکستان نے کامیابی کے ساتھ کرلیا تھا۔