(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں سونے کے زیورات اور آرائشی اشیا پر قرآنی آیات تحریر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق پابندی سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ اور وزیرِ داخلہ کی جاری کی گئی ہدایات پر لگائی گئی ہے،سعودی وزیر داخلہ نے تاکید کی ہے کہ (اللہ)کا نام ایسے کسی بھی کاغذ، برتن یا سامان پر تحریر نہ کیا جائے جسے عام طور پر لوگ استعمال کر کے ضائع کر دیتے ہیں۔
سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ کا کہنا تھا کہ قرآنی آیات انسانوں کی ہدایت کیلئے نازل کی گئی ہیں، اس مقصد کے سوا کسی اور کام میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے لہٰذا کسی بھی صورت میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی آمد سے قبل سٹیٹ بینک نے بڑی خوشخبری سنا دی