(ویب ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق لیفٹ آرم فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں پاکستان کے سپیڈ سٹار شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ کی تعریف کر دی ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے عرفان پٹھان کا کہنا تھا کہ بنگلورو کی فلیٹ پچ پر 5 وکٹیں لینا پاکستانی بولر شاہین شاہ آفریدی بہترین پرفارمنس تھی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی بولنگ پر تنقید کی کہ شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ پاکستانی ٹیم کی بولنگ بے ضرر دکھائی دی ۔
یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023ءکے 18 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 368 رنز کا ہدف دےد یا۔پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 10 اوورز میں 54 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رو¿ف نے 8 اوورز میں 83 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی ہیں۔