نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ چین کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ چین کا دورہ مکمل کرکے جمعہ کو اسلام آباد پہنچ گئے.
دورے کے دوران وزیراعظم نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تیسرے فورم (3rd Belt and Road Forum) میں پاکستانی وفد کی قیادت کی.
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران وزیرِ اعظم نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، چینی اور روسی صدور، چین کے وزیرِ اعظم و کمیونسٹ پارٹی کے عہدیداران اور دیگر ممالک کے راہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔
وزیرِ اعظم نے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے چینی کارباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کیں.
بعد ازاں وزیراعظم نے چین کے شہر اورومچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اورومچی کی سیاسی قیادت، کاروباری شخصیات اور اورومچی میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء سے ملاقات کی۔