پی ٹی آئی نے کل تک کا وقت مانگا ہے،جواب ملنے پر ووٹ کاسٹ کر سکیں گے، مولانا فضل الرحمان

Oct 20, 2024 | 00:50:AM
پی ٹی آئی نے کل تک کا وقت مانگا ہے،جواب ملنے پر ووٹ کاسٹ کر سکیں گے، مولانا فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے ابتدائی مسودے کے جتنے بھی حصوں پر اعتراض کیا تھا حکومت اس پر دستبردار ہونے پر آمادہ ہوگئی ہے،ان کا کہناتھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر کوئی بڑا اختلاف نہیں ہے ،اس بل کے حوالے سے کوئی بڑا متنازعہ نکتہ موجود نہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ مجھ تک بانی پی ٹی آئی کا مثبت پیغام پہنچایا گیا انکا شکر گزار ہوں،پی ٹی آئی کا جواب آج موصول ہو جائے گا ، پارلیمنٹ کے اجلاس میں ووٹ کرسکیں گے آج کا انتظار کررہے ہیں۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ طویل مشاورت کے  بعد بلاول بھٹو زرداری اور میں آپ کی خدمت میں حاضر ہیں،پیپلزپارٹی اور جمعیت علما اسلام نے آئینی ترمیمی بل پر جو اتفاق رائے حاصل کیا تھا، کراچی میں ہم نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اس کا اظہار کیا تھا اور بعد میں ہم نے مسلم لیگ ن کو بھی شامل کیا،اس پر طویل مشاورت ہوئی اوربات چیت ہوئی۔

سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ ہم نے ابتدائی مسودے کے جتنے بھی حصوں پر اعتراض کیا تھا حکومت اس پر دستبردار ہونے پر آمادہ ہوگئی ہے،ان کا کہناتھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر کوئی بڑا اختلاف نہیں ہے ،اس بل کے حوالے سے کوئی بڑا متنازعہ نکتہ موجود نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ مجھ تک بانی پی ٹی آئی کا مثبت پیغام پہنچایا گیا انکا شکر گزار ہوں،پی ٹی آئی کا جواب آج موصول ہو جائے گا ، پارلیمنٹ کے اجلاس میں ووٹ کرسکیں گے آج کا انتظار کررہے ہیں۔