خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 

رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 604 ، 260 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں

Oct 20, 2024 | 13:19:PM

(24نیوز)خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

آج خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں جن میں سوات، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، شانگلہ، لوئردیرباجوڑ، بونیر، کرک، مانسہرہ، کوہاٹ، نوشہرہ اور لکی مروت کے اضلاع شامل ہیں جہاں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 604 ہیں جن کے لیے 260 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں،انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پرسیکیورٹی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے 6500 سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ پشاور میں 800 سے زیادہ اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں