فلم سازراج کمار ہیرانی نے"منا بھائی 3" بنانے کااعلان کردیا

میرے پاس ایک دو نہیں بلکہ پانچ نامکمل اسکرپٹ ہیں،چھ ماہ تک اسکرپٹ پر کام کیاہے 

Oct 20, 2024 | 13:33:PM

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی فلم ساز راج کمار ہیرانی نے اپنی پہلی ہٹ فلم "منا بھائی ایم بی بی ایس" کے تیسرے سیکوئل کی تیاری کا انکشاف کردیا ۔

 ایک تقریب کے دوران راجکمار ہیرانی نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس"منا بھائی" کے لیے ایک یا دو نہیں بلکہ پانچ نامکمل اسکرپٹس ہیں،میں نے چھ ماہ تک اسکرپٹ پر کام کیاہے لیکن صرف انٹرول تک ہی پہنچ سکاہوں۔

راجکمار ہیرانی نے مزید بتایا کہ ایک سکرپٹ "منا بھائی ایل ایل بی "ہے،دوسرا "منا بھائی چلے امریکا" اور کچھ دیگر بھی ہیں.

بھارتی فلم ساز نے مزیدکہاکہ "منا بھائی "3 کی کہانی لکھنا میرے لیے کافی چیلنجنگ ہے،سب سے پہلے تو میں اس فلم کو پہلی دو فلموں سے بہتر بنانا چاہتا ہوں، دوسری بات یہ کہ آج کے دور میں سینما میں بہت کچھ دکھایا گیا ہے، اس لیے فلم کی کہانی میں کچھ نیا شامل کرنا پڑے گا تاکہ لوگ اسے دیکھ سکیں، تاہم میرے پاس ایک منفرد آئیڈیا ہے جس پر میں کام کر رہا ہوں،میں "منا بھائی 3 "بنانے پر سنجیدگی سے غور کررہاہوں۔

یاد رہے کہ "منا بھائی ایم بی بی ایس" سال 2003 میں سینمائوں کی زینت بنی تھی، اس کے بعد سال 2006 میں "لگے رہو منا بھائی" ریلیز ہوئی اور یہ دونوں فلمیں باکس آفس پر ہٹ ہوئی تھیں۔

مزیدخبریں