اہم ترین فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی تاخیر کا شکار

ٹورنامنٹ کا آغاز 20 اکتوبر سے ہونا تھا تاہم اب تک اس سیزن کی تفصیلات طے نہیں ہو سکیں

Oct 20, 2024 | 13:52:PM
اہم ترین فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی تاخیر کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  کا  سب سے اہم فرسٹ کلاس  کرکٹ ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی تاخیر کا شکار ،

ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 20 اکتوبر سے ہونا تھا تاہم اب تک اس سیزن کی تفصیلات طے نہیں ہو سکیں، جس کے باعث آغاز میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد متوقع ہے اور ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ اس حوالے سے چیئرمین محسن نقوی کی منظوری کا انتظار کر رہا ہے۔

پی سی بی ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ نے بیک اپ پلان کے طور پر ڈیپارٹمنٹس کو پریذیڈنٹ ٹرافی کیلیے تیار رہنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر قائد اعظم ٹرافی کے انعقاد میں مزید تاخیر ہوئی تو پہلے ڈپارٹمنٹس کا فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا۔