بلاول بھٹو زرداری آج دبئی جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج دبئی کیلئے روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد آج رات دبئی روانہ ہوں گے،بلاول بھٹو اپنی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری اور بھانجوں سے ملاقات کے لیے دبئی جائیں گے۔
دوسری جانب آئینی ترمیم اور سیاسی صورتِ حال کے پیش نظر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بیرون ملک جانے کا پروگرام ملتوی کر دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے منگل کو سامووا کے لیے روانہ ہونا تھا۔