بلوچستان اسمبلی کےاقلیتی رکن ایس ایم پیٹرک کاطویل علالت کے بعد انتقال  

وہ مسلم لیگ ن کی طرف سے اقلیتی نشست پر رکن منتخب ہوئے تھے،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کااظہارافسوس

Oct 20, 2024 | 14:15:PM
بلوچستان اسمبلی کےاقلیتی رکن ایس ایم پیٹرک کاطویل علالت کے بعد انتقال  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان اسمبلی کےاقلیتی رکن ایس ایم پیٹرک انتقال کرگئے۔ 

اہل خانہ کے مطابق ایس ایم پیٹرک طویل عرصے سے بیمار تھے اور کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے،وہ مسلم لیگ ن کی طرف سے بلوچستان اسمبلی میں اقلیتی نشست پر رکن منتخب ہوئے تھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے رکن صوبائی اسمبلی ایس ایم پیٹرک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایس ایم پیٹرک مخلص سیاسی و سماجی رہنما تھے،انہوں نے ہمیشہ معاشرتی و سماجی ترقی اور اقلیتوں کی بہبود کیلئے کردار ادا کیا،غم کی اس گھڑی میں پسماندگان کےدکھ میں برابرکے شریک ہیں۔